30 مارچ 2017 - 18:48
آئی ایس او کا سالانہ تین روزہ پروفیشنل اسکائوٹنگ پروگرام مری میں ہوگا

امامیہ چیف اسکاٹ تصور کربلائی نے کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات کے طلبا ء کی اخلاقی، نظریاتی تربیت کیلئے آئی ایس او ہر سال مری میں اسکائوٹ کیمپ منعقد کرتی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ اسکائوٹنگ کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دیگراہم فیصلہ جات میں سالانہ اسکائوٹ کیمپ برائے پروفیشنل ادارہ جات کے انعقاد کے فیصلہ کیا گیا۔ امامیہ چیف اسکاٹ تصور کربلائی نے کہا کہ پاکستان بھر کی جامعات کے طلبا ء کی اخلاقی، نظریاتی تربیت کیلئے آئی ایس او ہر سال مری میں اسکائوٹ کیمپ منعقد کرتی ہے پروفیشنل ادارہ جات کے طلبا کیلئے غیرنصابی سرگرمیوں کا انعقاد آئی ایس او کا خاصہ رہا ہے، اسکاٹنگ کیمپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔امسال بھی 3 روزہ کیمپ منعقد کیا جائے گا، جس میں ورزش، احکام، عقائد اور سیرت پر علما کرام اور ماہرین گفتگو کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 28اپریل سے منعقد ہونے والے تین روزہ کیمپ کا مقصد طلبا کی فکری ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے کے ذمہ دار شہری بن کر اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ تصور کربلائی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او، پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی محافظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲